ہندوکمیونٹی کی بھارتی یوم آزادی کیخلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں اظہاریکجہتی ریلی  

کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کریں گے ہندو کمیونٹی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، مظاہرین


ویب ڈیسک August 15, 2019
کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت نہیں کریں گے ہندو کمیونٹی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، مظاہرین . فوٹو : فائل

ہندو کمیونٹی نے بھارتی یوم آزادی كو یوم سیاہ كے طور پر منایا اور کشمیریوں کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی جس میں بھارتی وزیراعظم اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

سبی میں ہندو کمیونٹی نے بھارتی یوم آزادی كو یوم سیاہ كے طور پر منایا اور کشمیریوں کی حمایت میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے بعد ازاں پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، بھارتی جارحیت کے خلاف ہندو کمیونٹی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب دكی میں شہریوں نے بھارتی وزيراعظم نریندر مودی كا پتلا نذر آتش كيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |