مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دفتر خارجہ میں اہم اجلاس طلب

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی سفارتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک August 15, 2019
اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، ذرائع (فوٹو: فائل)

دفتر خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ میں کشمیر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور ڈی جی جنوبی ایشیاء ڈاکٹر فیصل سمیت جنوبی ایشیا ڈیسک کے افسران شرکت کریں گے جب کہ سابق سفیروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی سفارتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |