لوئردیرمیں سیکیورٹی فورسزاورشدت پسندوں کے درمیان جھڑپ 12 شدت پسند ہلاک 2 سیکیورٹی اہلکارزخمی

شدت پسندوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا۔


ویب ڈیسک September 22, 2013
سیکیورٹی اہلکاروں اور سدت پسندوں کے درمیان 2 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا فوٹو : فائل

لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 12 شدت پسند ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغا ن سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی پٹرولنگ پر تھے کہ کچھ شدت پسندوں نے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو 2 گھنٹے تک جاری رہا ، فائرنگ کے تبادلے میں 12 شدت پسند ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔جھڑپ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔


سرکاری ذرائع نے بھی لوئر دیر میں پاکت افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں اور شدت پسندوں کے درمیان 12 شدت پسند وں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، دوسرئ جانب سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فرار ہونے والے شدت پسندوں کی گرفتار ی کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔