اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں امن فوج بھیجے حریت رہنما

اب وقت آ گیا ہے کشمیر کو آزاد کیا جائے، طاہر مسعود، یوسف نسیم، عبدالحمید لون


شبیر حسین August 16, 2019
اب وقت آ گیا ہے کشمیر کو آزاد کیا جائے، طاہر مسعود، یوسف نسیم، عبدالحمید لون فوٹو: فائل

حریت کانفرنس کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کو کشمیر میں امن فوج بھجوانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس سے گفتگو میں حریت رہنما طاہر مسعود کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے بڑی غلطی کی ہے، ہندوستان چاہتا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ذریعے وہ کشمیر میں مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے لیکن کشمیری قوم بھارت کی اس عزائم کو ناکام بنائیگی۔

حریت رہنماسید یوسف نسیم کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے کبھی بھارتی آئین کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے کشمیریوں کی جدجہد آزادی میں کمی آئیگی بلکہ مودی کی اس حرکت سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے۔ حکومت پاکستان نے کشمیر ایشو کو موثر انداز میں اجاگر کیا ہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اب کشمیر کے ایشو پر غور ہوگا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ کشمیر کو آزاد کیا جائے، ہندوستان طاقت کے زور پرظلم و بربریت کرکے، کرفیو نافذ کرکے، کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال کر مزید کشمیری عوام کو محکوم نہیں رکھ سکتا، اب تحریک آزادی میں مزید شدت آئیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |