سلامتی کونسل اجلاس پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے امان اللہ کنرانی

سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد بڑی پیشرفت اور انتہائی اہمیت کی حامل ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن


APP August 16, 2019
سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد بڑی پیشرفت اور انتہائی اہمیت کی حامل ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اجلاس پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کا مظہر ہے۔

امان اللہ کنرانی نے ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی مسلسل پامالی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ان مظالم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانیت کسی بڑے المیہ سے محفوظ رہ سکے۔

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد بڑی پیشرفت اور انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بطور پاکستانی ہمیں اس موقع پر حکومت کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دینا ہوگا کہ ہم کشمیر کی آزادی اور مادر وطن کا دفاع اور خارجہ امور میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح حکومت اور اس کی پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں