آئی پی ایل بھارتی بورڈ نے زرمبادلہ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کردیا

1600 کروڑ روپے کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام سراسر غلط ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ

کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا اس بارے میں اپنا جواب دے بھی چکے ہیں:بی سی سی آئی۔فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میں زرمبادلہ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کردیا۔


ْمیڈیا رپورٹس میں کہاگیا تھا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آئی پی ایل 2009 میں بی سی سی آئی کو جنوبی افریقی بورڈ کو 283 کروڑ اور آئی ایم جی کو 88.48 کروڑ روپے کی ادائیگی میں زرمبادلہ قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس بھیجا ہے۔ بی سی سی آئی نے کہاکہ ہمیں دراصل 2011 میں 2مرتبہ شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، ہم نے ان ادائیگیوں میں کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا اور اس بارے میں اپنا جواب دے بھی چکے ہیں، ہم پر 1600 کروڑ روپے کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام سراسر غلط ہے۔
Load Next Story