اسکواش فرحان نے مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا
فائنل میں سخت مقابلے کے بعد طیب اسلم کو2-3 سے شکست کھانا پڑی
سیڈ4 فرحان زمان نے سخت مقابلے کے بعد سیڈ7 طیب اسلم کو3-2 سے شکست دے کر7 ویں ڈی جی رینجرز سندھ اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
سیڈ3مقدس اشرف نے ٹاپ سیڈ ثمر انجم کو3-2 سے زیرکر کے ویمنز سنگلز ایونٹ جیتا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان رینجرزسندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل رضوان اختر مہمان خصوصی تھے، تفصیلات کے مطابق سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت سندھ رینجرز جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے مینز سنگلز فائنل میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا،سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر49 ناصر اقبال کواپ سیٹ شکست دینے والے پی اے ایف کے فرحان زمان کو وننگ ٹرافی اور1لاکھ67 ہزار روپے کی انعامی رقم کیلیے67 منٹ تک جدوجہد کرنا پڑیِ،ایونٹ کے فاتح نے پہلا گیم7-11سے ہارنے کے بعد دوسرا11-7اور تیسرا11-6سے جیت کر 2-1کی برتری حاصل کرلی۔
سیمی فائنل میں عالمی نمبر67اور قومی چیمپئن وسیڈ2 عامر اطلس کو ہرا کر اپ سیٹ کرنے والے ان کے حریف پنجاب کے طیب اسلم نے چوتھے گیم میں11-8 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ2-2سے برابر کرتے ہوئے سنسنی پھیلا دی، پانچویں اور فیصلہ کن گیم میںفرحان نے11-7سے فتح پا کر اپنی برتری ثابت کی،چیمپئن شپ کے ویمنزسنگلز ایونٹ کا فائنل بھی دلچسپی سے خالی نہ تھا،سیمی فائنل میں اپ سیٹ کرکے عالمی نمبر213اورقومی ویمن چیمپئن زویا خالد کو مات دینے والی سیڈ3مقدس اشرف(واپڈا) نے ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر204ثمر انجم کوایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد مات دیدی،ان کی فتح کا اسکور 12-10، 10-12، 11-9، 7-11 اور 12-10 رہا، مہمان خصوصی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،فرحان زماں نے وننگ ٹرافی اور1لاکھ83 ہزار روپے، طیب اسلم نے رنر اپ ٹرافی اور 1لاکھ 20 ہزار حاصل کیے، مقدس اشرف نے وننگ ٹرافی اور55ہزار روپے،ثمر انجم نے رنر اپ ٹرافی اور36 ہزار روپے وصول کیے۔