اے ایف سی انڈر 16 فٹبال کوالیفائرز کی سرگرمیوں کا آغاز

یو اے ای کی ٹیم کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیدار خواجہ نوید حیدر اور دیگر نے استقبال کیا


Sports Reporter September 22, 2013
متحدہ عرب امارات نے بھرپور پریکٹس کی، سونے میدان آباد کرنا ترجیح ہے، لودھی۔فوٹو: فائل

لاہور: اے ایف سی انڈر 16 کوالیفائرز فٹبال ٹورنامنٹ کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے گذشتہ شام ماڈل ٹائون گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس کی،ایرانی اسکواڈکی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب آمد شیڈول تھی، سری لنکن سائیڈ22 ستمبر کی صبح کولمبو سے براستہ کراچی، لاہور آئے گی۔ قبل ازیں جمعے کی شب پہنچنے والی یو اے ای کی ٹیم کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیدار خواجہ نوید حیدر اور دیگر نے استقبال کیا، انھیں گلدستے بھی پیش کیے گئے،اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہاکہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، یہاں کے لوگوں میں بہت اپنائیت ہے،اے ایف سی انڈر16کوالیفائر ٹورنامنٹ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔



دریں اثنا سیکریٹری پی ایف ایف کرنل (ر) احمد یار لودھی نے کہاکہ پاکستان کے سونے میدان انٹرنیشنل ٹیموں سے آباد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ماضی قریب میں بنگلہ دیش، فلسطین، عراق، ملائیشیااور سری لنکا سمیت متعدد سائیڈز یہاں آکر کھیل چکیں، حالیہ ایونٹ سے بھی ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ سیکریٹری پی ایف ایف نے کہا کہ اے ایف سی چیمپئن شپ کیلیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،امید ہے کہ مہمان ٹیمیں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کا مثبت امیج ذہن میں لیے اپنے ممالک روانہ ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں