اکرم ساہی ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے صدر منتخب

کھیلوں کا مستقبل روشن ہے،ایتھلیٹکس کوگراس روٹ لیول پر فروغ دیں گے،ساہی


Sports Reporter September 22, 2013
نوجوانوں کو ایتھلیٹکس کی جانب راغب کرنے کیلیے منصوبہ بندی تیار کریں گے۔اکرم ساہی۔فوٹو:فائل

حکومتی پی او اے کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی ایتھلیٹک فیڈریشن آف پاکستان کے بھی صدر منتخب ہوگئے۔

جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس گذشتہ روز راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں الحاق شدہ یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر2016 تک نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، میجر جنرل اکرم ساہی صدر، بریگیڈیئر غلام جیلانی سینئر نائب صدر، محمد ظفر سیکریٹری، کمانڈور ماجد اقبال خازن، بریگیڈیئر(ر) غضنفر علی ایڈوائزر، شاہدہ خانم، بریگیڈیئر محمد شفیع غازی،سید زاہد علی، اصغر علی ایڈوکیٹ، قیصر محمود،کریم احمدشاہ، نزہت صادق نائب صدور، راشد محمود بٹ جوائنٹ سیکریٹری، سیمی رضوی، انجینئر سیف ، چوہدری عابد الرشید، گروپ کیپٹن شاہد ندیم، میجر مسعود حیدر، محمد حسن بلوچ ، میاں رفعت محمود ایگزیکٹیو ممبر، شاہینہ اشتیاق ، عابدہ تنویر ، بشریٰ پروین اور لیاقت علی ایگزیکٹیو ممبر منتخب ہوئے۔



نومنتخب صدر اکرم ساہی نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا کے مقبول ترین کھیل ایتھلیٹکس کی جانب راغب کرنے کیلیے منصوبہ بندی تیار کریں گے، گراس روٹ لیول پر کھیل کو فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی،نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹرائلز کے ذریعے منتخب پلیئرزکو قومی اور عالمی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ اکرم ساہی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا مستقبل روشن اورحکومت کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہے۔ ساہی نے کہاکہ سالانہ کیلنڈر کی تیاری کیلیے الحاق شدہ یونٹس سے گزارشات طلب کرلی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں