دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی وزیراعظم

مودی حکومت یاد رکھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 16, 2019
مودی حکومت یاد رکھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

TIKRIT: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری موت سے نہیں ڈرتے، مودی کے فاشسٹ ہتھکنڈے ناکام ہوں گے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت یاد رکھے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دی جا سکتی جب کہ طاقت سے صرف افواج اور دہشت گردوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں