راولپنڈی میں 45 لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں میاں بیوی گرفتار

ملزم قاسم اپنی بیوی کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا


ویب ڈیسک August 16, 2019
ملزم قاسم اپنی بیوی کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی پولیس نے درجنوں لڑکیوں کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ایم ایس سی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی پولیس نے اغواء اور زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ عدالت نے ملزم قاسم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ ملزمہ کرن محمود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم قاسم اپنی بیوی کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا اور اس کی بیوی کرن اپنے خاوند کی لڑکیوں سے زیادتی کی ویڈیو بناتی تھی۔

ملزم میاں بیوی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اب تک 45 لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا چکے ہیں، ان سے 10 واقعات کی برہنہ ویڈیوز اور ہزاروں تصاویر بھی برآمد ہوئیں، جبکہ ثبوت و شواہد کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہر واقعے کا الگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو الگ الگ چالان کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں