شاہ محمود قریشی کا کشمیر کے معاملے پر جنوبی افریقی ہم منصب سے رابطہ

شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک August 16, 2019
شاہ محمود نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا فوٹو:فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن ملک جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ کو سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے خط کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، گزشتہ 12 دن سے کرفیو کے سبب مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہے، خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں کشمیر میں غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پورے خطے کے امن و امان کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع بند کر دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں