عراق فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر حملہ 9 اہلکار ہلاک

ہلاک ہونیوالوں میں ایک کرنل بھی شامل، جواب میں فورسز کی نامعلوم مسلح افراد پر فائرنگ۔


News Agencies August 30, 2012
ہلاک ہونیوالوں میں ایک کرنل بھی شامل، جواب میں فورسز کی نامعلوم مسلح افراد پر فائرنگ، فوٹو: فائل

SINGAPORE: عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم افراد نے فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس میں فوجی کرنل سمیت 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد کے شمال میں درجنوں ملسح افراد نے فوجی قافلے اور چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ اس دوران انہوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا۔ جواب میں سیکیورٹی فورسز نے فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ان پر فائرنگ کی۔ مسلح افراد کی جانب سے 2مختلف کارروائیوں میں فوجی کرنل سمیت نو اہلکار مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں