عراق الصدر سٹی میں بم دھماکے 60 افراد ہلاک 130 زخمی

لوگ جنازے کیلیے ٹینٹ میں جمع تھے کہ دھماکے ہوگئے، بائیجی بیس میں5 بمبارگھس آئے،ایک ماراگیا


AFP September 22, 2013
سڑک پر بم دھماکے میں 2 فوجی جوان مارے گئے.فوٹو:اے ایف پی

عراق میں شیعہ اکثریتی علاقہ الصدرسٹی میں 2 بم دھماکوں میں 60 کے قریب افراد جاں بحق اور 130 زخمی ہوگئے۔

الصدر سٹی میں شام ساڑھے 5 بجے کے قریب ایک شخص کے جنازے کے لیے لگائے گئے ٹینٹ میں موجود شہریوں پر 2 بم دھماکے کیے گئے۔ قبل ازیں دارالحکومت بغداد کے جنوب میں پولیس وردی(ایس ڈبلیو اے ٹی) میں ملبوس 5 خود کش بمبار صبح سویرے بائیجی بیس میں گھس آئے۔



پولیس اہلکاروں نے ایک بمبار کو تومارا دیا لیکن دوسرے بمباروں نے خود کود ھماکوں سے اڑا لیا جس سے 4 پولیس اہلکار مارے گئے۔ صوبہ نینوا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جیل کے2 محافظ اور ایک فوجی جوان مارا گیا جبکہ سڑک پر بم دھماکے میں 2 فوجی جوان مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |