دنیا کے آدھے غریب چین اور بھارت میںآباد ہیں رپورٹ

غریب افرادکی کل تعدادڈھائی ارب کے لگ بھگ ہے، 50کروڑ غریب ملکوں میں بستے ہیں۔

غریب افرادکی کل تعدادڈھائی ارب کے لگ بھگ ہے، 50کروڑ غریب ملکوں میں بستے ہیں. فوٹو: رائٹرز

دنیا کے کل غریبوں کی آدھی تعداد 2 ممالک چین اور بھارت میں آباد ہے ۔ جبکہ درمیانی آمدنی کے گنجان آباد ملکوں پاکستان ، انڈونیشیا اور نائیجریا میں غریبوں کی ایک چوتھائی تعداد آباد ہے ۔ جب کہ باقی ماندہ25 فیصد کا تعلق کم آمدنی والے غریب ممالک سے ہے۔


ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں غریب افراد کی تعداد تقریبا ڈھائی ارب کے لگ بھگ ہے۔ جن میں سے 2 ارب افراد ایسے ممالک میں رہتے ہیں جن کا شمارترقی یافتہ یا متوسط آمدنی کے ممالک میں کیا جاتا ہے۔ جبکہ صرف 50 کروڑ غریبوں کا تعلق غریب ملکوں سے ہے۔یہ دلچسپ اور حیران کن اعداد و شمار امریکا میںیونیورسٹی آف ساسکس میں اینڈی سومنر کی زیر قیادت ہونے والی ایک تحقیق کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔
Load Next Story