پی آئی اے سے حاجیوں کی واپسی کل سے شروع ہوگی

پی آئی اے کےبعد از حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

پی آئی اے کےبعد از حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا، فوٹو: فائل

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) بعد از حج آپریشن کی پروازیں ہفتہ 17 اگست سے پاکستان پہنچنا شروع ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا سعودی عرب سے بعد ازحج آپریشن کا آغاز ہفتہ 17 اگست کو ہو گا، بعد ازحج پروازوں کے پہلے روز 900 سے زائد حجاج کرام کراچی، اسلام آباد اور فیصل آباد پہنچیں گے جبکہ لاہور کی پرواز 18اگست کی صبح پہنچے گی، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران ایئر پورٹس پر حجاج کرام کا استقبال کریں گے۔


پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے حج ٹیم کے ممبران کوہدایات جاری کی ہیں کہ بعد ازحج آپریشن کے دوران حجاج کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پی آئی اے نے حج آپریشن اپنے بوئنگ 777 اور ائر بس A320 طیاروں سے مکمل کر رہی ہے۔

واضح رہے کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا گیا، پی آئی اے کراچی کے لئے 20,766 اسلام آبادکے لئے 16,095، لاہورکے لئے 15,272، ملتان کے لئے 4,707، فیصل آباد کے لئے 1,889، سیالکوٹ کے لئے 4,607، پشاور کے لئے10,609، اور کوئٹہ کے لئے 8,324حجاج کرام کو وطن واپس پہنچائے گی۔پی آئی اے کےبعد از حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔
Load Next Story