بھارت میرا نام لے کرعورتوں کی طرح روتا ہے حافظ سعید

افغانستان میں ہونیوالے جہاد نے پاکستان کو بچایا ہے، جلسے سے خطاب

امریکی ذلت کے بعد سرمایہ دارانہ نظام روسی کمیونزم کی طرح ختم ہوگا۔ فوٹو: فائل

امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمدسعید نے دعویٰ کیاہے کہ انڈیاان کانام لے لے کرعورتوں کی طرح روتاہے، وہ دیپالپورمیں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

حافظ سعیدنے کہاکہ افغانستان سے امریکاکی ذلت آمیز واپسی کے بعددنیا میںسرمایہ دارانہ نظام ایسے ہی ختم ہوجائے گاجیسا کہ روس کی شکست سے کمیونزم ختم ہو گیا۔ امریکاافغانستان میںاپنی شکست کابدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے لیکن شکست خوردہ امریکا اور اتحادی پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی جرأت نہیں کرسکتے۔




افغانستان میں ہونے والے جہادنے پاکستان کوبچا لیاہے۔ انھوںنے کہاکہ انڈیامیرا نام لے لے کرعورتوں کی طرح روتاہے۔ آج امریکاجماعۃ الدعوۃ سے پریشان ہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان میںہم سے کسی کوکوئی خطرہ نہیں۔ اجتماع سے ڈاکٹرزعیم الدین عابدلکھوی اورمسئول دیپالپورمنور محمدی نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story