آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 16, 2019
آرمی چیف نےصدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

ISTANBUL: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو کشمیر کاز اور اس کےعوام کی بھر پورحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔