پی ایچ ایف نے پرو لیگ میں عدم شرکت پر جرمانے کی پہلی قسط ادا کردی

پی ایچ ایف انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو مزید دو اقساط بھی جمع کروانے کے پابند ہیں

پی ایچ ایف انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو مزید دو اقساط بھی جمع کروانے کے پابند ہیں، فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو لیگ میں عدم شرکت پر عائد جرمانے کی پہلی قسط ادا کردی۔

پی ایچ ایف انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو مزید دو اقساط بھی جمع کروانے کے پابند ہیں۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوے قسط کی ادائیگی کی تصدیق کی۔


ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ طے شدہ فارمولے کے تحت اقساط ادا کریں گے۔ فنڈز کی کمی کا ایشو اپنی جگہ لیکن انٹرنیشنل کمٹمنٹس کو ہر حال میں پورا کریں گے۔ اقساط کی تفصیلات اور فیگر کو معاہدے کے تحت افشا نہیں کرسکتے۔دسمبر تک ہمیں باقی دونوں اقساط بھی جمع کروانی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری پی ایچ ایف نے واضح کیا کہ سات ستمبر کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان نے کس ٹیم کے خلاف اور کس جگہ پر کھیلنا ہے۔ اس ایونٹ کی تیاریوں کے لیے کیمپ لگارہے ہیں تاکہ لڑکے اچھی تیاری کے ساتھ جاسکیں۔کیمپ کی تفصیلات سوموار یا منگل تک کنفرم ہوجائیں گی۔
Load Next Story