جب تک لیاری کے لوگ میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی پریشانی نہیں ثانیہ ناز

اپنے خلاف سازشیں کرنے وا لے عناصرکو ان کی سازشوں میں کا میاب نہیں ہو نے دونگی،رکن سندھ اسمبلی


Press Release September 22, 2013
جب تک سانس میں سانس ہے میں لیاری کے لوگوں کی خد مت کرتی رہونگی۔فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کی رکن صو بائی اسمبلی ثانیہ نازنے نجی ٹی وی پراپنے خلاف جھوٹ پر مبنی پروگرام نشر کرنے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صحا فتی تقاضوں کے برعکس یہ پروگرام صر ف اور صرف میری کردارکشی کیلیے دکھایاگیا۔سٹی میڈیا سیل لیاری سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ پیپلزپارٹی کے خلاف وہ کونسے نظرنہ آنے وا لے ہاتھ ہیں جولیاری سے کامیاب ہو نے والے ارکان اسمبلی کو ہدف بنا ئے ہوئے ہیں،کردارکشی کایہ سلسلہ اس وقت بھی کیاگیاتھا جب شہیدبینظیربھٹو کے خلاف مختلف جھوٹے مقدمات درج کرا ئے گئے تھے اورجس طرح وہ ڈٹی رہی باکل اسی طرح میں بھی اپنے خلاف سازشیں کرنے وا لے عناصرکو ان کی سازشوں میں کا میاب نہیں ہو نے دونگی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے ہزاروں ووٹوں سے لیاری کے لوگوں نے کامیاب کرایا تھا جب تک میرے ووٹرزاور چا ہنے وا لے ساتھ ہیں تومجھے کسی بات کی پریشانی نہیں جب تک سانس میں سانس ہے میں لیاری کے لوگوں کی خد مت کرتی رہونگی چاہے مجھے اس کیلیے کوئی بھی قربانی دیناپڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |