وزیراعظم اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم کی ٹرمپ سے علاقائی امن کو درپیش خطرات پر بھی بات چیت ہوئی، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک August 16, 2019
وزیراعظم کی ٹرمپ سے علاقائی امن کو درپیش خطرات پر بھی بات چیت ہوئی،شاہ محمود قریشی ، فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، اس ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم اور ٹرمپ کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال، بھارتی مظالم اور اس کی عالمی قوانیں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور امریکی صدر کے مابین گفتگو میں علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان امن عمل کے امور بھی زیر غور آئے جب کہ مسلسل رابطوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے اور اس سلسلے میں سلامتی کونسل کے 5 میں سے 4 ارکان سے رابطہ ہوچکا ہے جب کہ فرانسیسی صدر سے وزیراعظم عمران خان کی ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔