اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب
اے پی سی میں مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائےگی، ذرائع
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی، اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔