افغانستان ٹریننگ کے دوران افغانستان اہلکار کی فائرنگ 3 امریکی ہلاک

واقعہ صوبہ پکتیا میں قائم ایک ٹریننگ کیمپ میں پیش آیا، جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ماراگیا


AFP September 22, 2013
’’اندرونی حملہ‘‘ تھا، ایساف، افغان ایئر فورس کو تربیت دینے کی کوششوں میں خطرات کا سامنا ہے‘ امریکی جنرل جان مائیکل:فوٹو:فائل

افغانستان میں ایک ٹریننگ سیشن کے دوران افغان فوجی کی فائرنگ سے امریکا کے3 فوجی جوان مارے گئے۔

ایک امریکی دفاعی افسر نے اپنا نام ظاہرکیے بغیر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتاتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والے 3 امریکی فوجی اہلکار تھے جن کو صوبہ پکتیا میں قائم ایک ٹریننگ کیمپ میں افغان نیشنل آرمی کے جوان نے ٹریننگ کے دوران فائرنگ کرکے مار دیا' فائرنگ سے 2 امریکی فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا اہلکار بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا' دریں اثنا فائرنگ کرنے والے افغان فوجی اہلکارکو بھی اسی موقع پر فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔



ایساف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھی افغان فورسزکی وردی میں ملبوس ایک شخص نے نیٹو کے فورسز پر فائرنگ کردی جس میں نیٹوکے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے' ایساف اور افغان حکام اس واقعے کی تحقیق کر رہے ہیں' ایساف نے ایسے حملوں کو''اندرونی حملے'' کا نام دے رکھا ہے جن میں بعض اوقات افغان اہلکار ہی نیٹو کے فوجیوں پر بندوقیں تان لیتے ہیں۔امریکی ریاست میری لینڈ میں امریکی ایئر فورس کے بریگیڈیرجنرل جان مائیکل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاکی زیر قیادت افغان ایئر فورس کو تربیت دینے کی کوششوں کو سلامتی سمیت بنیادی ڈھانچے اور دیگر خطرات کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں