اڈیالہ جیل میں دہشتگردی کے 60 ملزموں کے سیلوں کی تلاشی

فوجی افسروں سمیت 12 رکنی ٹیم نے مختلف سیلز کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر قیدیوں کی بھی تلاشی لی گئی۔


Saleh Mughal September 22, 2013
ٹیم کے دورے کے موقع پرجیل کے اندر اور باہرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میںدہشتگردی کے سنگین مقدمات میں گرفتار 60 سے زائد قیدی ہیں جن میں بینظیر بھٹو قتل کیس، مشرف حملہ کیس، آئی ایس آئی بس حملہ کیس، امام بارگاہ شاہ نجف پرحملہ اورانسپکٹرثقلین قتل کیس میں گرفتارملزمان شامل ہیں۔

ہفتے کوفوجی افسروں سمیت 12 رکنی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ،تربیت یافتہ کتوں اور دیگر جدید آلات کے ہمراہ 2 گھنٹے تک دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار ان ملزمان کے سیلوں کی تلاشی لی۔



اس موقع پران قیدیوں کی جامہ تلاشی بھی لی گئی تاہم ذرائع کے مطابق ٹیم کوکوئی قابل اعتراض یاممنوعہ چیزنہیں ملی۔ ٹیم کے دورے کے موقع پرجیل کے اندر اور باہرسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں