گندے پانی سے ہر سال34لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں عالمی ادارہ صحت

گندے پانی سے ہاتھ دھونے اور پینے سے ترقی پذیرممالک میں یومیہ4ہزاربچے زندگی کی بازی ہارنے لگے،رپورٹ


Staff Reporter September 22, 2013
شہری پینے کے پانی کو اچھی طرح ابال کر استعمال کریں، والدین بچوں کو کھانا کھانے سے قبل ہاتھ دھونے کی ترغیب دیں،ماہرین صحت فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں گندے پانی کے استعمال اوراس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر سال 34 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ترقی پذیر ممالک میں یومیہ4 ہزار بچوں کی اموات کی وجہ بھی آلودہ پانی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار زیادہ تر چھوٹی عمرکے بچے ہوتے ہیں گندہ پانی سے ہاتھ دھونے اورآلودہ پانی کے استعمال سے ترقی پذیرممالک کے یومیہ 4 ہزار بچے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ دنیا میں ہر10 میں سے 4 افرادکو پینے کیلیے صاف پانی میسر نہیں ہے، ترقی پذیر ممالک میں گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ماہرین کے مطابق ان بیماریوں کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور عوام پینے کے پانی کو اچھی طرح ابال کر استعمال کریں۔



بچوں کوکھانا کھانے سے قبل اچھی طرح ہاتھ دھونے کی ترغیب دیں کیونکہ بچوں کے ہاتھوں پر کھیل کود کے دوران مختلف جراثیم لگ جاتے ہیں اوربچے ہاتھ دھوئے بغیرکھانا کھالیتے ہیں جس کی وجہ سے ہاتھوں میں لگے جراثیم خوراک کے ساتھ بچے کے پیٹ میں چلے جاتے ہیں جس سے بچے کو پیٹ کے امراض سمیت دیگر مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کیلیے صفائی وستھرائی کی بھی ترغیب دی جائے اورعوام میں اس حوالے سے شعور اجاگرکیا جائے تاکہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوسکیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانی اچھی طرح ابال کراستعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |