ڈبل روٹی پھر مہنگی بڑا پیکٹ 100 چھوٹا 55 روپے کا ہو گیا

شوارما بریڈ 50، رس ٹرے 10 روپے اضافے سے 100 میں فروخت، فروٹ بن بھی مہنگا


بریڈ ساز کمپنیاں آئے روز قیمتیں بڑھا رہی ہیں، شہری، ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

KARACHI: بریڈ بنانے والی کمپنیوں نے ایک مرتبہ پھر ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا۔

مختلف کمپنیوں نے ڈبل روٹی کا چھوٹا پیکٹ 5 جبکہ بڑا پیکٹ 10 روپے مہنگا کردیا، شوارما بریڈ اور فروٹ بن کی بھی 5 روپے قیمت بڑھا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 10 روپے اضافے کے بعد ڈبل روٹی کا بڑا پیکٹ ایک سو روپے جبکہ 5 روپے اضافے کے بعد چھوٹا پیکٹ 55 روپے کا ہوگیا، شیر مال 5 روپے مہنگا ہو کر 30 روپے جبکہ شوارما بریڈ 5 روپے اضافے کے بعد 50روپے کی ہوگی ہے۔ ڈبل روٹی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے.

شہریوں کا کہنا ہے کہ بریڈ ساز کمپنیاں آئے روز قیمتیں بڑھا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ این این آئی کے مطابق پاکستان بیکریزایسوسی ایشن نے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں تین ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کر دیا۔

سینڈوچ بریڈ 10روپے اضافے سے125روپے،وائٹ بریڈ لارج 10روپے سے 100روپے،وائٹ بریڈ میڈیم 5 روپے اضافے 75روپے،وائٹ بریڈ اسٹینڈرڈ5روپے اضافے سے 55روپے،وائٹ بریڈ منی 5روپے اضافے سے 35روپے،ملکی بریڈ لارج 10روپے اضافے سے 100 روپے،ملکی بریڈ سٹینڈرڈ 5روپے اضافے سے 55 روپے، ملکی بریڈ منی5رو پے اضافے سے 35 روپے،ملکی بریڈ منی 5 روپے اضافے سے35روپے،براؤن بریڈ سٹینڈرڈ 10 روپے اضافے سے 70روپے،بریڈ چار پیسز لارج اور سمال کی قیمتیں بالترتیب 18اور15روپے بر قرار رکھی گئی ہیں۔ فروٹ بن 5روپے اضافے سے 25 روپے، اسکول بن 3 روپے اضافے سے 15روپے،شیر مال 5 روپے اضافے سے 30روپے،شوارما چارپیسز 50 روپے، برگر بن لانگ چار پیسز5روپے اضافے سے 60روپے کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔