45 بچیوں سے زیادتی کے مرتکب میاں بیوی سے متعلق مزید انکشافات

ابتدائی تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اس مکروہ کام میں آسودگی ملنے لگی تھی


ویب ڈیسک August 17, 2019
شبہ ہے کہ ملزم اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے (فوٹو: فائل)

QUETTA: راولپنڈی میں 45 بچیوں کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والے شوہر اور اس کی بیوی کے مقدمے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور شبہ ہے کہ ملزمان بچیوں سے زیادتی کی ویڈیوز آن لائن فروخت کرتے تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں ملزم سے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، ملزم قاسم جہانگیر آئی ٹی ایکسپرٹ نکلا، ملزم نے اپنی ویب سائٹ بنا رکھی ہے اور سوشل میڈیا بلاگر بھی ہے۔


یہ پڑھیں: راولپنڈی میں 45 لڑکیوں سے زیادتی کے الزام میں میاں بیوی گرفتار


راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم بظاہر ویب سائٹ پر اینٹی وائرس پرگرام اور دیگر سافٹ ویئر فروخت کرتا ہے، دونوں ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کے فرانزک تجزیے کے بعد سے اب تک برآمد ہونے والی ویڈیوز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔


ملزم نے گرفتاری کے وقت ہارڈ ڈسک توڑ دی


پولیس کے مطابق ملزم چوں کہ آئی ٹی کا ماہر اور ویب سائٹس پر خرید و فروخت بھی کرتا ہے اور اس نے ویڈیوز، تصاویر اور بلیک میلنگ پر مبنی ڈیٹا ضائع کرنے کی غرض سے گرفتاری کے وقت اپنی کمپیوٹر ہارڈ ڈسک توڑی دی، شبہ ہے کہ ملزم اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش جاری ہے۔


ملزم قاسم اپنی بیوی کے ذریعے کم عمر لڑکیوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا فوٹو: اسکرین گریب


پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں نرسنگ ٹیکنیشن رہ چکی ہے، ملزم کی اہلیہ خاوند کے جرم میں مکمل طور پر ملوث رہی اور نازیبا ویڈیو اور تصاویر بناتی تھی، ابتدائی تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اس مکروہ کام میں آسودگی ملنے لگی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔