بس ٹرین سروس رابطے منقطع ہونے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا

 کشیدگی کے باوجودپاکستانیوں کو ویزے جاری کیے جارہے ہیں تاکہ باہمی رابطے بحال ہوسکیں


August 17, 2019
45 سکھ یاتری واہگہ بارڈرسے بھارت گئے،وفد کو 10کے بجائے 25 دن کا ویزاجاری کیاگیا

مقبوضہ کشمیرتنازع کے بعد پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت، بس اورٹرین سروس رابطے منقطع کرنے پر بھارت بیک فٹ پر جاتا دکھائی دے رہا ہے اورکشیدہ ماحول کے باوجود پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے جارہے ہیں تاکہ باہمی رابطوں کو بحال کیا جاسکے۔

پاکستان اوربھارت کے مابین سفرکیلیے اس وقت صرف واہگہ بارڈر اور لاہورسے دہلی کیلیے ہوائی راستہ کھلاہے۔ بھارتی سفارت خانے کی طرف سے پاکستانی سکھوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلیے انھیں زیادہ سے زیادہ ویزے دیے جارہے ہیں۔

جمعے کے روزپاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 45 سکھ یاتریوں کا ایک وفد واہگہ بارڈرکے راستے بھارت گیا۔ اس وفد کو 10 دن کے بجائے 25 دن کا ویزاجاری کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں