سبی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا صحافی سمیت 22 افراد زخمی

دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔


ویب ڈیسک September 22, 2013
زخمیوں میں ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والا ایک صحافی، 4 بچے اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں. فوٹو: آئی این پی/ فائل

KARACHI: بلوچستان کے ضلع سبی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق دھماکا سبی کے علاقے ترین چوک کے قریب ہوا جہاں موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والا ایک صحافی، 4 بچے اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |