سابق آرمی چیف وی کے سنگھ پاکستان میں دراندازی میں ملوث رہے بھارتی اخبار کا انکشاف
بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے بنائے ہوئے انٹیلی جنس یونٹ نے پاکستان میں کئی خفیہ آپریشن کئے۔
KARACHI:
بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کا بنایا ہوا انٹیلی جنس یونٹ خفیہ کارروائیوں کے ذریعے پاکستان میں دراندازی میں ملوث رہا۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف وی کے سنگھ کی جانب سے 26 نومبر 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد وزارت دفاع کی ہدایت پر بنائے جانے والے انٹیلی جنس یونٹ (ٹیکنیکل سروسز ڈویژن) نے حافظ سعید کے قریبی ساتھیوں تک رسائی کے لئے پاکستان میں تعلقات قائم کررکھے تھے، اور اس یونٹ نے پاکستان میں کئی خفیہ آپریشنز بھی کئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل سروسز ڈویژن کی تشکیل کا مقصد پاکستانی حساس ادارے کی جانب سے ممکنہ طور پر بھارت میں دہشتگردی کا فوری جواب دینا تھا۔ انٹیلی جنس یونٹ بنانے کی منظوری ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس، وائس چیف اور چیف آف آرمی کی طرف سے دی گئی اور یہ یونٹ اپنی تمام کارروائیوں سے متعلق براہ راست آرمی چیف وی کے سنگھ کو رپورٹ کرتا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک سے باہر خفیہ مشنز کے علاوہ ٹیکنیکل سروسز ڈویژن نے ایسے کام بھی کئے جن کا بھارتی حکومت کو علم نہ تھا۔ جنرل وی کے سنگھ کے احکامات پر اس یونٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حکومت کے خاتمے کی سازش بھی کی اور وی کے سنگھ کے بعد آنے والے بھارتی افواج کے موجودہ سربراہ، جنرل بکرم سنگھ کی بطور آرمی چیف تقرری رکوانے کے لیے بھی کوششیں کیں۔