سلامتی کونسل اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیرعالمی سطح پر متنازع علاقہ ہےفردوس عاشق

سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک August 17, 2019
عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

LONDON: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کا بیان آر ایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کے لئے دھمکی ہے۔ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے۔ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |