حکومت میں ہوں یا نہ ہوں عوام کے ساتھ جیئیں گے اور ان کے ہی ساتھ مریں گے میاں افتخار حسین

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ملک میں دہشت گردی کو مزید تقویت ملی، رہنما عوامی نیشنل پارٹی


ویب ڈیسک September 22, 2013
حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے یا مذاکرات ،امن کے لئے ہم حکومت کا ہر ممکن ساتھ دے گی، میاں افتخار حسین ۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں ہوں یا نہ ہوں عوام کے ساتھ جیئیں گے اور ان ہی ساتھ مریں گے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کوہاٹی روڈ پر گرجا گھر میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے زخمیوں اور لواحقین سے ملاقات کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ملک میں دہشت گردی کو مزید تقویت ملی، حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے یا مذاکرات، امن کے لئے ان کی جماعت حکومت کا ہر ممکن ساتھ دے گی۔

افتخار حسین کا کہنا تھا کہ وہ ایک عام شہری کی حیثیت سے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نازک موقع پر عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے حکومت سامنے آئے اور فوری طور پر عملی اقدام کرے تاکہ لوگوں میں موجود غم و غصہ کم ہوسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں