کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، عمران خان فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے زور دیا ہے کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، 50 سال میں پہلی بار دنیا کے اعلیٰ ترین سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر زیربحث آیا۔




اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم نے خصوصی افراد کیلیے صحت سہولت پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حق میں اب تک 11 قراردادیں منظور کرچکی ہے اور سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس انہی قراردادوں کی توثیق ہے، کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور مسئلے کے حل کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔
Load Next Story