مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام دپیکا اور رنویر کےخلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج کرنے کا حکم جے پور کی مقامی عدالت نے ایڈوکیٹ پون شرما کی درخواست پر دیا۔


ویب ڈیسک September 22, 2013
ایکشن سے بھرپور فلم ’رام لیلا‘ 15 نومبر کو ریلیز کی جائے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین دپیکا پڈکون، فلم اسٹار رنویر سنگھ اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈکون، رنویر سنگھ اور سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جے پور کی مقامی عدالت نے ایڈوکیٹ پون شرما کی درخواست پر دیا۔ ایڈوکیٹ پون شرما نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم 'رام لیلا' میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی جس کے باعث دو مذاہب میں نفرت بڑھ سکتی ہے۔ جس پر عدالت نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پولیس کو پولیس کو تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔

دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی ایکشن سے بھرپور فلم 'رام لیلا' 15 نومبر کو ریلیز کی جائے کی تاہم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام نے فلم کو متنازع بنادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |