وزیراعلیٰ شہباز شریف کا پرویز خٹک کو فون سانحہ پشاور کے زخمیوں کے علاج میں تعاون کی پیشکش

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ٹیلی فون رابطے اور طبی سہولیات کی فراہمی کی پیشکش پر میاں شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کے لئے تیارہے، شہباز شریف


پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف نےخیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو فون کیا اور سانحہ پشاور کے زخمیوں کے علاج کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں، نرسوں اور ادویات کی فراہمی کی پیشکش کی۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاورچرچ دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کے لئے تیارہے، میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی میڈیکل ٹیمیں تیار کر لی ہیں اور جیسے ہی خیبر پختونخوا حکومت کہے گی انہیں پشاور روانہ کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ٹیلی فون رابطے اور طبی سہولیات کی فراہمی کی پیشکش پر میاں شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر پنجاب حکومت کو ضرورمطلع کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story