کراچی مری سے گرفتار 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا

پولیس نے تمام ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں چہروں پر کپڑے ڈال کر سٹی کورٹ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔


ویب ڈیسک September 22, 2013
پولیس نے تمام ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں چہروں پر کپڑے ڈال کر سٹی کورٹ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مری سے گرفتار کئے گئے 14 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو 28 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے تمام ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں چہروں پر کپڑے ڈال کر سٹی کورٹ میں جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ،اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، نیپیئر تھانے کی پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اور انکی نشاندہی پر ان کے روپوش ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا۔


واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے 19 سمتبر کو مری کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپہ مارکر 14 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، یہ ملزمان مبینہ طور پر کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث روپوش ہو گئے تھےاورمری میں چھپے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |