وزیراعظم نے خصوصی افراد کیلیے صحت سہولت پروگرام کا افتتاح کردیا
اب ہر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہر وزارت عام آدمی کی بہتری کے لیے ایک کام بتائے گی، عمران خان
NEW DELHI:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہر وزارت عام آدمی کی بہتری کے لیے ایک کام بتائے گی۔
اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی 25 سے 40 فیصد آبادی غربت کی لیکر سے نیچے ہے، غریب اور نچلے طبقے کو سہولیات فراہم کرنا اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا حکومت کا کام ہے، ہم نے خصوصی افراد کے لیے صحت سہولت کارڈ کا اجرا کیا ہے جس کا ڈیٹا بیس بنایا جارہا ہے تاکہ غریب اور کمزور طبقہ بہترین طبی سہولیات حاصل کرسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وژن انسان کا روڈ میپ ہوتا ہے، اسی طرح قوموں کا بھی وژن ہوتا ہے، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کے لیے قائم نہیں ہوتا تھا بلکہ عظیم مقصد کے لیے بنا تھا، ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں رحم و انصاف ہو، جب انسانوں کے معاشرے میں رحم ختم ہوجائے تو وہ عقلمند جانوروں کا معاشرہ بن جاتا ہے۔