سونے کی فی تولہ قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

فی تولہ سونےکی قیمت 600 روپے اضاف کے بعد 89 ہزارکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


ویب ڈیسک August 17, 2019
دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 76 ہزار 303 روپے ہو گئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے ساتھ 89 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور سونا ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑتا ہوا 89 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت دوسرے روز بھی مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے نے ایک بار پھر 600 روپے فی تولہ کی اڑان بھری اور 89 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جب کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے ساتھ 76 ہزار 303 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں