100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح پر ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ

100 انڈیکس مسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم حد بھی برقرار نہ رہ رکھ سکا۔

100 انڈیکس 5 سال کی کم سطح 28765 کی سطح پر بند ہوا۔ فوٹو: فائل

100 انڈیکس 5 سال کی کم سطح 28765 کی سطح پر بند ہوا، جب کہ ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں اضافہ دکھنے میں آیا اور ی تسلسل کے ساتھ جاری رہی اور ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 51 پیسے اضافے کے ساتھ 158 روپے 44 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 95 پیسے پر بند ہوا، تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 10 پیسے گر کر 159 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 40 پیسے ہو گئی، تاہم دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں پورے ہفتے مندی کا رجحان رہا۔


ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس مسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم حد بھی برقرار نہ رہ رکھ سکا اور 100 انڈیکس 5 سال کی کم سطح 28765 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 105 ارب روپے کمی ہوگئی اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہوکر 5916 ارب روپے رہ گئی۔

 
Load Next Story