پاکستان کے حزیفہ ابراہیم نے تیسری بار جاپان جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

حزیفہ نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی جاپان کے یوجن آکیدا کو 1-3 سے مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا

حزیفہ نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی جاپان کے یوجن آکیدا کو 1-3 سے مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کے جونیئر انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑی محمد حزیفہ ابراہیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، حزیفہ ابراہیم نے مسلسل تیسری مرتبہ جاپان جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق جاپان کے شہر یوکوہوما میں منعقدہ جاپان جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے فائنل میں حزیفہ نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی جاپان کے یوجن آکیدا کو 1-3 سے مات دے کر ٹائیٹل اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، حزیفہ نے اپنے حریف کو5-11،8-11،11-8 اور7-11 سے زیر کیا، قبل ازیں سیمی فائنل میں حزیفہ نے سیکنڈ سیڈڈ کھلاڑی ملائشیا کے عید یونس کو 1-3 سے ناکام کیا، حزیفہ کی کامیابی کا اسکور 13-15،2-11،11-8 اور9-11 رہا، حزیفہ ابراہیم نے کیریئر کا 21واں انٹرنیشنل اسکواش ٹائیٹل جیتا ہے۔
Load Next Story