امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کسی دشمن کی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔


ویب ڈیسک September 22, 2013
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار افراد کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

KARACHI: امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد لاپتا ہیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کے بارے میں ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ زندہ ہیں یا مر گئے، بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار افراد کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ دشمن کی کارروائی نہیں ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے ایم ایچ 60 ایس نائٹ ہاک ہیلی کاپٹر کو بحیرہ احمر میں شام پر ممکنہ حملے کے باعث بھیجا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں