امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گر کر تباہ
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ کسی دشمن کی کارروائی کا نتیجہ نہیں ہے۔
KARACHI:
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد لاپتا ہیں۔
امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کے بارے میں ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ زندہ ہیں یا مر گئے، بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر اور اس میں سوار افراد کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ دشمن کی کارروائی نہیں ہے۔
امریکی بحریہ کی جانب سے ایم ایچ 60 ایس نائٹ ہاک ہیلی کاپٹر کو بحیرہ احمر میں شام پر ممکنہ حملے کے باعث بھیجا گیا تھا۔