بھارت نے پاکستان سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بحال کرنے کی درخواست کردی
پاکستان نے بھارتی درخواست کو مسترد کردیا
انڈین ریلوے نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرینوں کو دوبارہ بحال کرنے کی درخواست کردی جسے پاکستان ریلوے نے مسترد کردیا۔
سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس دونوں بند ٹرینوں کو دوبارہ سے بحال کرنے کےلئے انڈین ریلوے نے پاکستان ریلوے حکام کو درخواست کی ہے کہ لاہور سے سمجھوتہ ایکسپریس اور کراچی سے موناباؤ ریلوے اسٹیشن کے راستے دوبارہ سے بحال کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین فیروز والا ریلوے حکام نے پاکستان ریلوے حکام کو دونوں ممالک کے درمیان بند ٹرینوں کو ان کے شیڈول کے مطابق بحال کرنے کےلئے کہا ہے جس کو وزارت ریلوے اسلام آباد حکام نے نہ صرف مسترد کردیا بلکہ لاہور ڈویژن اور کراچی ڈویژن دونوں کے سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور سے سمجھوتہ اور کراچی ڈویژن سے تھر ایکسپریس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے۔
دوسری جانب دونوں ٹرینیں بند ہونے سے پاکستان اور بھارت ریل کے ذریعے آنے جانے والے افراد کو سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرینیں بند ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ٹرینیں گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہیں۔سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں دو روز پیر اور جمرات کو کو چلتی ہے جبکہ تھر ایکسپریس کراچی سے صرف ایک روز جمعہ کے چلتی ہے جو اگلے روز انڈیا پہنچتی ہے اور دوسرے روز واپس کراچی پہنچتی ہے۔