کوئٹہ میں فائرنگ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس اور فرنٹیئر کور نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی لیکن ملزمان...


ویب ڈیسک August 30, 2012
پولیس اور فرنٹیئر کور نے علاقے کی ناکہ بندی کرلی لیکن ملزمان فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے. فوٹو فائل

سریاب روڈ پر فائرنگ سے سیشن جج ذوالفقارنقوی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،واقعے کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا صوبےبھر میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان ۔

پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار نقوی اپنی رہائش گاہ جی او آر کالونی سے عدالت جارہے تھے، قریب ہی گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیشن جج ذوالفقار نقوی اپنے گن مین اور ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے دونوں جانب سے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے بعد ملزمان فرا ر ہوگئے، تینوں افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے عرفان رانا کے مطابق پولیس اور فرنٹیئر کور نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں