شدت پسندوں کیخلاف طاقت کا استعمال مشاورت سے کیا جائے گا وزیراعظم نواز شریف

پشاور چرچ میں دہشت گردی جیسے واقعات سے مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 22, 2013
نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے اچھی نیت سے طالبان سے مذاکرات کے لئے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کی تھی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف طاقت کا استعمال مشاورت سے کیا جائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف نیویارک میں جنرل اسمبلی سےخطاب سے قبل لندن پہنچے تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ حکومت نے اچھی نیت سے طالبان سے مذاکرات کے لئے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کی تھی، انہوں نے کہا کہ پشاور چرچ میں دہشت گردی جیسے واقعات سے مذاکراتی عمل متاثر ہو سکتا ہے، ایسے حملے کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور میں دہشت گردی جیسے واقعات کوئی بھی انسانی دل رکھنے والا نہیں کر سکتا، دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے پاکستان کے عزم کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس ارادے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |