سستی شہرت کی قائل نہیں اچھا کام کرکے خوشی حاصل کرنا چاہتی ہوں منیشا لامبا

یکستانیت کو پسند نہیں کرتی بالی ووڈ میں روٹین سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، منیشا لامبا

صحافی بنناچاہتی تھی، شعوری طور پر خبروں میں رہنے کی کوشش نہیں کرتی ،کام کو ہی شہرت کا اصل ذریعہ سمجھتی ہوں، اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بالی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے کہا ہے کہ سستی شہرت کی قائل نہیں ،اچھا کام کرکے سچی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہوں ،پنجابی فلم ''ہیر اینڈ ہیرو''نئی فلم میں اہم کردار نبھایا ہے ۔

شائقین کی پسند کا خیا ل رکھتی ہوں، اپنی پرفارمنس کو بہتر بنا کر آگے بڑھنے کے اصول پر کاربند ہوں، فرضی کہانیاں اور سستی شہرت کے لیے میڈیا میں رہنے کی شعوری کوشش نہیں کرتی۔اپنے کام کو ہی شہرت کا اصل وسیلہ سمجھتی ہوں ۔ یکستانیت کو پسند نہیں کرتی بالی ووڈ میں روٹین سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔ آنیوالی فلموں میں بھی محنت کرکے الگ شناخت بنانے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں متعدد فلمیں آفرز ہوئی ہیں جن میں میرے کردار منفرد اور اچھوتے ہوں گے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آسانیاں پیدا کرنے کی سوچ بھی فلم انڈسٹری کے لیے تباہ کن ہے۔ دنیا میں بے شمار ایسے موضوعات ہیں جن پر ابھی بھی فلم بنائی جاسکتی ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت ٹیلنٹڈ لوگ موجود ہیں جن کی سوچ بہت وسیع ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے بالی ووڈ کے فلمساز زیادہ تر روٹین سے ہٹ کر فلم بناتے ہیں اور انھیں اس سلسلہ کو جاری رکھنا ہوگا کیونکہ تفریح کا مقصد نئی چیز لانا ہوتا ہے اورعام لوگوں کو بھی نیا کام ہی پسند آتا ہے۔

منشیا لامبا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی فنکار کو ایک وقت میں دو کام کرنے سے روکنا ممکن نہیں ایسی سوچ کو اب دفن کرنا چاہتا تھا۔ فلموں کے ساتھ کمرشلز بھی کرتی رہوں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں تعلیم مکمل کرکے صحافی بننا چاہتی تھی مگر شوبز میں آگئی۔ کرداروں کی ورائٹی ہی اصل حسن ہے اس شعبے کو منفی یا برا سمجھ کر چھوڑنا درست نہیں ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رواں برس کے دوران میری پنجابی فلم ''ہیر اینڈ ہیرو'' ریلیز ہورہی ہے جس میں میرے ساتھ آریا بابر ہیرو کاکردار اداکرہے ہیں ایچ بی پروڈکشن کے تحت بنائی جانیوالی اس فلم کی ہدایات سگار اس شرما نے دی ہیںجب کہ میرے ساتھ اس فلم میں گورپریت گگی ، دیبونت پریت بھلر ،منوس پھوا ،مکھل دیو یوراج سنگھ اور گولڈی کھرانہ نے بھی اہم کردار کیے ہیں اس فلم کورواں برس 15 نومبر کو ریلیز کیاجائے گا۔منشیانے بتایا کہ اس کے علاوہ میری ایک اردو فلم قسمت کی کمپنی بھی تیار ہے جسے اس برس ریلیز کرنے کا پروگرام ہے۔ہدایتکار کبیر کوشک کی اس فلم میں میرے ساتھ دیامرزا نے لیڈنگ رول کیاہے۔




ادکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی دونوں فلموں میں اپنے کردار پربہت محنت کی ہے امید ہے میری دونوں فلمیں ہیرواینڈ ہیر اور قسمت کی کمپنی شائقین کو پسند آئیں گی۔ 18جنوری 1985کو چنائی میں پیدا ہونے والی 27 سالہ اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز 2005 میں شروع کیا ۔ان کی پہلی فلم ''یہاں''تھی جو 29 جولائی 2005 کو فلم سینما گھروں کی زینت بنی اس فلم میں منشیالامبا نے ایک کشمیری لڑکی ادا کا کردار اداکیا تھا ۔ اداکارہ نے دہلی یونیورسٹی سے انگلش آنرز کیا ۔ اداکارہ نے بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اشتہاری مہم کے لیے بھی پرفارم کیا اور ان کی تشہیری فلمیں تمام ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہیں ۔منیشا نے گلوکار ہمیش رشمیاں کی مشہور البم ''آپ کا سرور''کے ٹائٹل سانگ پر بھی پرفارم کیا ۔اداکارہ کی دوسری فلم ''کارپوریٹ'' 2006میں سینمائوں کی زینت بنائی گئی ۔ اسی سال اس نے مزید دو فلمیں ''راکی ''اور فلم ''انتھونی کون ہے؟''میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے۔ 2007میں فلم ''ہنی مون ''میں منیشا نے زارا کا کردار بڑی خوبی سے نبھایا ۔اسی سال فلم ''دس کہانیاں ''میں منیشا پریا بن کر جلوہ گر ہوئیں ۔

اداکارہ نے 2008میں فلم ''بچنا اے حیسنو''میں ماہی کا کردار نبھاکر دھوم مچادی ۔اسی سال فلم''کڈنیپ''میں سونیا کا کردار اداکیا پھر ''شریا ''میں پرفارم کیا ۔''انا میکا''میں جیا کے روپ میں جلوہ گرہوئیں ۔2010میں ''ویل ڈن ابا''میں مسکان کا کردار کیا ۔2011 میں فلم ''بھیجا فرائی ٹو''میں جلوے دکھائے ۔اسی سال ان کی فلم ''ہم تم اور شبانہ''کے چرچے ہوئے اس میں بھی اداکارہ نے لیڈنگ لیڈی رول شبانہ کے نام پر کیا ۔پھر فلم ''کنٹریکٹ ''آئی اور اس کے بعد 2012 کے دوران فلم ''جوکر '' میں اپنی کامیاب اداکاری سے شائقین کے دل موہ لیے ۔منشیا لامبا کی رواں برس اگست میں فلم ''ضلع غازی آباد ''ریلیز ہوئی جس کے ہیرو لیجنڈ اداکار سنجے دت تھے اس فلم کی ہدایات آنند کمار نے دیں تھی جب کہ جب کہ فلم میں ارشد وارثی، وویک اوبرائے ،روی کشن،سنیل گرور،پاریش راول نے بھی اہم کردار اد کیے تھے ۔ اس فلم بھی منیشا لامبا کی اداکاری کو سراہا گیا ۔
Load Next Story