قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری میں اضافہ

حکومت نے بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلیے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے،سی ڈی این ایس

حکومت نے بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلیے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے،سی ڈی این ایس۔ فوٹو: فائل

قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں سرمایہ پر شرح منافع میں اضافے کے باعث سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز( سی ڈی این ایس) کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں بچتوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلیے شرح منافع میں اضافہ کیا ہے اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری پر منافع کی شرح12.47 فیصد سے 12.90 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ پر12 فیصد سے 12.96 فیصد بڑھایا گیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح8.5 فیصد10.25 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور اس کے علاوہ بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ، پنشنرز بینی فٹ اکاؤنٹ، شارٹ، لانگ اورمیڈیم ٹرم سرٹیفیکیٹس سمیت دیگر بانڈز پربھی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 
Load Next Story