لوئر دیر میں جرگہ کے دوران فریقین میں فائرنگ 5 جاں بحق

فریقین میں تکرار کے بعد بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔


Numainda Express August 18, 2019
فریقین میں تکرار کے بعد بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔فوٹو: فائل

لوئر دیر جندول کے علاقے گوسم میں جرگہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑیوں کی بارگین کے کاروبار اور قرض رقم کے حوالے سے حمید اللہ اور سراج گروپوں میں جرگہ ہو رہا تھا اس دوران فریقین میں تکرار کے بعد بات فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں رحمت اللہ اس کا بیٹا حمید اللہ، 2 پوتے اسماعیل اور ریاض جبکہ دوسرے فریق سے طارق جاں بحق اور شیر افضل زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جب کہ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں