شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پر دفتر خارجہ کی مذمت

ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 23, 2013
ڈرون حملوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ فوٹو: فائل

دفترخارجہ نے جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ریاستوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے خطرناک روایت قائم کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کرتے ہیں، پاکستان مسلسل ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کررہا ہے کیونکہ ان میں معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ ڈرون حملوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے کی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ صبح شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں7 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |