پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے مراد علی شاہ

وفاقی حکومت اب تک کوئی کام نہیں کر سکی اور اس نے صوبوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا، وزیراعلیٰ سندھ


ویب ڈیسک August 18, 2019
پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، مراد علی شاہ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے۔

کراچی میں 'سرسبز سندھ مہم ' کے افتتاح کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں جب تک درختوں کی افزائش کو بڑھایا نہیں جائے گا موسمی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جائیں گے، ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی حفاظت کرکے درخت بنانا ہے، کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سندھ کو سرسبز اور شاداب بنائیں، دنیا میں وہ ممالک اچھے لگتے ہیں جہاں دختوں کے ساتھ پرندے بھی ہوں، نیم کے درخت کے علاوہ میوہ جات کے درخت لگائے جائیں تاکہ پرندوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکے، کراچی کے 3 اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام قدرے بہتر ہے، برساتی نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال کےایم سی کو نالوں کی صفائی کے 550 ملین روپےدیے گئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے، اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں۔ وفاقی حکومت اب تک کوئی کام نہیں کر سکی اور اس نے صوبوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا، اسٹاک مارکیٹ 28ہزار پوائنٹس پر آگئی ہے، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں،تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام کریں، جو کام کرنے والا ہے حکومت وہ کام کرے، جو ملکی آئین کی پابندی نہیں کرتا وہ ملک چلنے کی توقع کیسے رکھ سکتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے کئی بار نااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی، پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، پیپلزپارٹی ارکان کے حوصلے توڑنا ان کی بھول ہے، جیالے تو آمروں کے سامنے بھی ڈٹ گئے، یہ خود کو سنبھالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں